کاروبار اور معیشت
سونے کے نرخ بڑھ گئے، چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کے نرخ بڑھ گئے جب کہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے پر جاپہنچی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 76 روپے کی کمی سے 6215 روپے ہوگئی۔