کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں و سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 4053 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کے نرخ گرگئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 4053 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 12 روپے کی کمی سے 6297 روپے ہوگئی۔