کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کی کمی سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کی کمی سے 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 61 روپے کی کمی سے 6309 روپے ہوگئی۔