کاروبار اور معیشت

پٹرول 6.39 روپے اور ڈیزل 7.83 روپے مزید مہنگا

  • نوٹیفکیشن حکومت کے نئے یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام کے تحت جاری کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے نئے نظام کے تحت 23 جولائی کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا جس سے پٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے سے بڑھ کر 327 روپے 12 پیسے فی لٹر ہو گئی ۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا جس سے ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے سے بڑھ کر 375 روپے 4 پیسے فی لٹر پر پہنچ گئی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 23 جولائی کے لیے ہوں گی۔

نوٹیفکیشن حکومت کے نئے یومیہ پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام کے تحت جاری کیا گیا ہے۔ اس نظام کے تحت ایندھن کی قیمتوں میں عالمی منڈی کے رجحانات کے مطابق روزانہ بنیاد پر ردوبدل کیا جاتا ہے۔