دنیا

ٹرمپ کا حوثیوں کو انتباہ، سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تو سخت جواب دیں گے

  • ٹرمپ نے سعودی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی صورت میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے گروہ کے خلاف سابقہ امریکی اقدامات کا بھی حوالہ دیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ اگر یمن کے حوثی سعودی عرب کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی اپنی دھمکی پر عمل کرتے ہیں تو امریکا ان سے ”نمٹ لے گا“۔

وائٹ ہاؤس میں لبنانی صدر جوزف عون کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، ”اگر ایسا کچھ ہوا تو ہم اس سے نمٹ لیں گے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”آپ جانتے ہیں، ہم پہلے بھی حوثیوں کے خلاف کارروائی کر چکے ہیں، اور جب سے ہم نے وہ کارروائی کی تھی، تب سے ان کی طرف سے زیادہ کچھ سننے کو نہیں ملا۔“