کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی سے 3994 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 36 ڈالر کی کمی سے 3994 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 21 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3086 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 61 ہزار 656 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 25 ہزار 436 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 126 روپے کی کمی سے 6029 روپے ہوگئی۔