کھیل
انگلینڈ نے برتری برقرار رکھنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر ناکام رہا، ہیری کین
- انگلینڈ نے 55 ویں منٹ میں انتھونی گورڈن کے گول کے ذریعے برتری حاصل کی لیکن ارجنٹائن کے آگے بڑھنے پر وہ شدید دباؤ میں آ گیا
ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں آخری لمحات میں دو گول کھا کر شکست پر انگلش کپتان ہیری کین شدید مایوس دکھائی دیے۔
میچ میں انتھونی گورڈن کے 55 ویں منٹ میں کیے گئے گول کی بدولت انگلینڈ نے برتری حاصل کی، لیکن ارجنٹائن کے پے در پے حملوں نے ان پر شدید دباؤ ڈال دیا۔ اینزو فرنانڈیز نے مقابلہ برابر کیا جبکہ لوٹارو مارٹنیز نے اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کرکے ارجنٹائن کو 2-1 سے فتح دلا دی۔
کین نے بی بی سی کو بتایا کہ ہم نے بہترین کھیل پیش کیا لیکن برتری حاصل کرنے کے بعد ہم صرف دفاع کرنے لگے۔ اس سطح پر یہ کافی نہیں ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فائنل کے انتہائی قریب پہنچ کر بھی پرانی ناکامی کا شکار ہو گئے۔ ہم مسلسل دروازے پر دستک دے رہے ہیں، لیکن فائنل مرحلے میں کامیابی کے لیے ہمیں ابھی بھی وہ آخری کڑی تلاش کرنی ہے۔