سابق انگلش کوچ برینڈن میکولم کی مایوس کن کارکردگی پر معذرت
- میکولم 2027 تک انگلینڈ کی وائٹ بال کی ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہیں گے
انگلینڈ کے برطرف ٹیسٹ کوچ برینڈن میکولم نے اپنے دور کے نتائج پر معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ وہ مطلوبہ کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔
44 سالہ میکولم کو 2022 میں بین اسٹوکس کے کپتان بننے کے بعد مقرر کیا گیا تھا، جہاں انہوں نے جارحانہ کرکٹ کا مشہور ”باز بال“ انداز متعارف کرایا۔تاہم ان کی کوچنگ میں انگلینڈ 49 میں سے 20 ٹیسٹ میچز ہار گیا، جن میں آخری نو میں سے سات شکستیں شامل ہیں۔ ٹیم آسٹریلیا یا بھارت کے خلاف کوئی بھی پانچ میچوں کی سیریز جیتنے میں بھی ناکام رہی۔ میکولم نے اعتراف کیا کہ بہترین نتائج نہ ملنے پر وہ معذرت خواہ ہیں کیونکہ بھارت اور آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین سیریز نہ جیت پانا ناکامی ہے۔
میکولم کی برطرفی گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 1-2 کی شکست اور بین اسٹوکس کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمل میں آئی۔ وہ اب 2027 تک صرف وائٹ بال ٹیموں کے ہیڈ کوچ رہیں گے۔