کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4017 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4017 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4801 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 6289 روپے ہوگئی۔