کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3800 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کی کمی سے 4073 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 38 ڈالر کی کمی سے 4073 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 123 روپے کی کمی سے 6339 روپے ہوگئی۔