کھیل

فیفا ورلڈ کپ: اسپین نے بیلجیم کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

  • کوارٹر فائنل میں بیلجیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست، سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

اسپین نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔لاس اینجلس میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں اسپین نے بیلجیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں اسپین نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول فیبیان نے 30 ویں منٹ میں اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔

بیلجیم نے ہمت نہ ہاری اور 41 ویں منٹ میں ڈی کیٹالاری نے گول کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ رواں ٹورنامنٹ میں اسپین کے خلاف ہونے والا پہلا گول بھی تھا۔

88 ویں منٹ میں میکل میرینو نے فیصلہ کن گول کر کے اسپین کو سیمی فائنل کا ٹکٹ تھما دیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سپین ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔

سیمی فائنل میں اسپین کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ ہسپانوی ٹیم اس سے قبل 2010 میں عالمی چیمپئن شپ جیت چکی ہے۔