دنیا

جنوبی چین میں سیلاب سے ہلاکتیں 39 ہو گئیں

لیولان ڈیم ٹوٹنے سے 26 افراد جان سے گئے ، 7 لاپتہ، چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ
شائع اپ ڈیٹ

جنوبی چین کے خطے گوانگشی میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے جبکہ 9 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

رواں ہفتے جنوبی اور وسطی چین میں شدید موسم اور طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ، جبکہ رواں ہفتے کے آخر میں ایک خطرناک سمندری طوفان (سپر ٹائفون) کے مشرقی صوبوں کی طرف بڑھنے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے شینہوا کے مطابق ان میں سے 26 اموات لیولان ریزروائر (ڈیم) کے ٹوٹنے کے باعث ہوئیں، جہاں 7 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سیلابی پانی اترنے کے بعد اب علاقے میں مٹی کے ڈھیر اور کیچڑ موجود ہے۔ امدادی ٹیمیں محصور افراد تک خوراک اور ضروری سامان پہنچانے کے لیے بڑے ڈرونز کا استعمال کر رہی ہیں، جبکہ شائقین اور مقامی رہائشی اپنے تباہ شدہ گھروں کی صفائی میں مصروف ہیں۔