کھیل
بیلجیئم نے امریکہ کو 4-1 سے ہرا کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
امریکہ کی شکست کے بعد ورلڈ کپ کے تینوں مشترکہ میزبان ایونٹ سے باہر، کینیڈا اور میکسیکو پہلے ہی پری کوارٹر فائنل ہار چکے تھے
بیلوگن تنازع کے سائے میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں بیلجیئم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد امریکہ کو 4-1 سے عبرت ناک شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
امریکی ٹیم کی اس ناکامی کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کے تینوں مشترکہ میزبان (امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو) ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔میچ میں بیلجیئم کے چارلس ڈی کیٹیلیئر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے۔ اگرچہ 31 ویں منٹ میں ملک ٹلمین نے فری کک پر گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کیا لیکن امریکی دفاع کی سنگین غلطیوں اور گول کیپر میٹ فریز کی فاش غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہنس واناکن اور رومیلو لوکاکو نے مزید گول کرکے امریکہ کی امیدوں کا خاتمہ کر دیا۔ اب کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کا مقابلہ یورپی چیمپئن اسپین سے ہوگا۔