دنیا

کرنسی کے اتار چڑھائو پر مناسب ردعمل کیلئے تیار ہیں، جاپانی وزیر خزانہ

  • جاپانی حکومت زرمبادلہ سے متعلق معاملات پر امریکی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، ساتسوکی کاتایاما
شائع اپ ڈیٹ

جاپان کی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے جمعہ کو کہا کہ حکومت زرمبادلہ کی منڈی میں کرنسی کے اتار چڑھائو پر مناسب ردعمل دے گی۔ انہوں نے اپنی سابقہ تنبیہات کو دہراتے ہوئے یہ بیان ایسے وقت میں دیا جب تاجر جاپانی حکام کی ممکنہ مداخلت کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں۔

اپنی معمول کی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جاپانی حکومت زرمبادلہ سے متعلق معاملات پر امریکی حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔