دنیا
یوکرین کا روسی آئل ریفائنری پر حملہ
- ابتدائی معلومات کے مطابق ریفائنری میں خام تیل کی ابتدائی پروسیسنگ یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، بیان
یوکرینی افواج نے روس کے نزنی نوگوروڈ ریجن کے شہر کسٹووو میں واقع لوک آئل-نزنیگوروڈ نیفٹی آرگسنتیز آئل ریفائنری پر رات گئے حملہ کیا، یوکرین کے جنرل اسٹاف نے جمعرات کو یہ دعویٰ کیا۔
جنرل اسٹاف نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ریفائنری میں خام تیل کی ابتدائی پروسیسنگ یونٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حملے سے ہونے والے نقصان کی نوعیت اور حجم کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔