کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 13 اوورز میں حاصل کیا
شائع July 2, 2026 اپ ڈیٹ July 2, 2026 12:31am

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔

کپتان ہیلے میتھیوز نے 30 اور دیاندرا ڈوٹن نے 26 رنز بنائے۔

ایشلے گارڈنر، جارجیا ویئرہام اور سوفیا مولینکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر صرف 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔

بیتھ مونی نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اُس کے علاوہ ایشلے گارڈنر نے بھی 35 رنز اسکور کئے۔