کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید ہزاروں روپے کمی

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ہزار ڈالر کی سطح سے گرگیا
شائع July 1, 2026 اپ ڈیٹ July 1, 2026 02:07pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4 ہزار ڈالر کی سطح سے گرکر 3972 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5200 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4458 روپے کی بھاری کمی سے 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 107 روپے کی کمی سے 6242 روپے ہوگئی۔