کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں آج پھر بڑی کمی

  • چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے کے اضافے سے 6349 روپے ہوگئی
شائع June 30, 2026 اپ ڈیٹ June 30, 2026 01:51pm

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 41 ڈالر کی کمی سے 4024 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 24 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3515 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 64 ہزار 228 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 25 روپے کے اضافے سے 6349 روپے ہوگئی۔