ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی صرافہ بازار میں کاروباری دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت 2,300 روپے کی کمی کے بعد 4,28,936 روپے کی سطح پر آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری نرخوں کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1,972 روپے کی کمی کے بعد 3,67,743 روپے ہو گئی۔
اس سے قبل ہفتے کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,000 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی جس کے بعد قیمت 4,31,236 روپے پر بند ہوئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,065 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیئم کے ساتھ) کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت بھی 69 روپے کی کمی کے بعد 6,324 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔