کھیل
برازیل کے خلاف مقابلہ، جاپانی کوچ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب خود کریں گے
- قطر میں کھیلے گئے 2022 کے ورلڈ کپ کے آخری راؤنڈ آف 16 میں کروشیا کے خلاف 3 کھلاڑیوں کی پنالٹی مس ہونے پر جاپان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا
جاپانی فٹ بال ٹیم کے کوچ ہاجیمے موریاسو نے کہا ہے کہ اگر برازیل کے خلاف ورلڈ کپ کا اہم میچ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر گیا تو وہ گزشتہ بار کی طرح کھلاڑیوں پر چھوڑنے کے بجائے ککرز کا فیصلہ خود کریں گے۔
یاد رہے کہ 2022 کے ورلڈ کپ میں کروشیا کے خلاف راؤنڈ آف 16 میں تین کھلاڑیوں کے پنالٹی مس کرنے پر جاپان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا تھا۔پیر کو ہیوسٹن میں ہونے والے اس اہم مقابلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مور یاسو نے تصدیق کی کہ اسٹار ونگر تاکفوسا کوبو انجری کے باعث برازیل کے خلاف میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ جاپانی ٹیم گزشتہ چند سالوں میں جرمنی، اسپین اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دے کر اس ورلڈ کپ میں سرپرائز دینے کے لیے تیار ہے۔ تاہم کوچ نے تسلیم کیا کہ برازیل کے مقابلے میں ایک دن کم آرام ملنا اور سفر کی تھکن ٹیم کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔