مارکٹس
برازیل کا 5 ارب یوآن تک پانڈا بانڈز جاری کرنے کا منصوبہ
- یہ لاطینی امریکی چینی مقامی قرض مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے والا پانچواں خودمختار (سوفیورن) جاری کنندہ بن جائے گا
برازیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ دو سے تین ماہ کے اندر اپنی پہلا پانڈا بانڈز جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس کے ذریعے 5 ارب یوآن (تقریباً 734.99 ملین ڈالر) تک رقم حاصل کرنے کی کوشش کرے گا، یہ بات وزیر خزانہ ڈاریو ڈیوریگن نے جمعرات کے روز بیجنگ میں رائٹرز کو بتائی۔
یہ لاطینی امریکی ملک گزشتہ 12 ماہ میں دنیا کی دوسری بڑی معیشت چین کی مقامی قرض مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے والا پانچواں خودمختار (سوفیورن) جاری کنندہ بن جائے گا۔
وزیر خزانہ کے مطابق اس اجرا کو ایک آزمائشی اقدام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد برازیلی نجی کمپنیوں کو چین کی مالی منڈیوں میں اپنی موجودگی بڑھانے میں مدد دینا ہے۔