دنیا

قطر چند ہفتوں میں ایل این جی کی معمول کی پیداوار بحال کر دے گا، قطری وزیراعظم

  • آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنا ضروری ہے، شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی
شائع June 24, 2026 اپ ڈیٹ June 24, 2026 11:32am

فنانشل ٹائمز نے بدھ کو رپورٹ کیا ہے کہ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ خلیجی ریاست قطر چند ہفتوں کے اندر ایل این جی کی معمول کی پیداوار دوبارہ بحال کردے گی۔

ایف ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنا ضروری ہے۔

قطر انرجی نے 28 فروری کو اپنے بڑے راس لافان پلانٹ پر ڈرون حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ شروع کیے جانے پر ایل این جی کی پیداوار معطل کردی تھی۔