✕
مارکٹس

چیراٹ پیکیجنگ نے دوسری بیریئر فلم ایکسٹروژن لائن فعال کردی

  • اضافی ایکسٹروژن لائن فلیکسبل پیکیجنگ ڈویژن کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی، کمپنی
شائع اپ ڈیٹ

چیراٹ پیکیجنگ لمیٹڈ (سی پی پی ایل) جو پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کو پیکیجنگ میٹریل فراہم کرنے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے اپنے فلیکسبل پیکیجنگ ڈویژن کے لئے دوسری ایکسٹروژن پلانٹ بیریئر فلم ایکسٹروژن لائن اور اس سے متعلقہ آلات کی کامیاب تنصیب اور کمیشننگ مکمل کرلی ہے۔

کمپنی نے آج اسٹاک ایکسچینج کو اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے ایکسٹروژن پلانٹ عالمی شہرت یافتہ پیکیجنگ مشینری ساز ادارے ونڈمولر اینڈ ہولشر سے حاصل کیا ہے۔

لسٹڈ کمپنی نے کہا کہ اضافی ایکسٹروژن لائن فلیکسبل پیکیجنگ ڈویژن کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی جس سے صارفین کی طلب کو بہتر انداز میں پورا کرنے کے ساتھ ساتھ وسائل کے مؤثر استعمال میں بھی بہتری آئے گی۔

1989 میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی قائم ہونے والی سی پی پی ایل کی سالانہ پیداواری صلاحیت 265 ملین پیپر بیگز اور 195 ملین پولی پروپیلین بیگز ہے۔

مزید برآں سی پی پی ایل نے چینی، کیمیکلز اور دیگر متعلقہ صنعتوں کو پیکیجنگ میٹریل فراہم کرکے اپنے کاروباری افق کو وسیع کیا ہے۔