کاروبار اور معیشت
پٹرول کی قیمت میں 4، ڈیزل میں 2 روپے فی لٹر کمی کا اعلان
- پٹرول کی نئی قیمت 373.78، ڈیزل کی 378.78 روپے ہوگئی
وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔
وزارتِ توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 4 روپے فی لٹر کٹوتی کے بعد 377.78 روپے سے کم ہو کر 373.78 روپے پر آگئی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر کمی کی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380.78 روپے سے کم ہوکر 378.78 روپے ہوگئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق 13 جون 2026ء سے ہوگا۔
قیمتوں میں یہ تازہ ترین کمی گزشتہ ہفتے پٹرول کی قیمتوں میں کی جانے والی کٹوتی کے تسلسل میں سامنے آئی ہے، جب حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا تھا۔