دنیا

اسلام آباد میمورنڈم پر اتفاقِ رائے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے، ایرانی وزیرِ خارجہ

  • عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران مناسب وقت پر تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائے گا
شائع June 12, 2026 اپ ڈیٹ June 12, 2026 08:37pm

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ-اسرائیل جنگ کے حل کے لیے مجوزہ ”اسلام آباد میمورنڈم آف انڈرسٹینڈنگ“ تکمیل کے حوالے سے پہلے سے کہیں زیادہ قریب پہنچ چکا ہے، تاہم انہوں نے میڈیا اداروں پر زور دیا کہ معاہدے کو حتمی شکل دیے جانے تک اس کے مندرجات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران مناسب وقت پر تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائے گا، جسے انہوں نے تہران کا ذمہ دارانہ اور شفاف طرزِ عمل قرار دیا ہے۔