دنیا
یوکرینی فوج کا روس میں دو ریفائنریز اور پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حملہ
دونوں ریفائنریوں میں آگ لگنے کی تصدیق ہو چکی، یوکرین ملٹری جنرل اسٹاف
یوکرین کی ملٹری جنرل اسٹاف نے جمعہ کو بتایا ہے کہ یوکرینی فوج نے رات کے وقت روس کے علاقے تاتارستان میں دو آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا۔ جنرل اسٹاف نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں ریفائنریوں میں آگ لگنے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے سمارا کے علاقے میں واقع ایک پلانٹ کو بھی نشانہ بنایا جو مصنوعی ربڑکی تیاری میں مہارت رکھتا ہے جس کا استعمال میزائلوں کے لیے ٹھوس ایندھن بنانے میں کیا جاتا ہے۔