پاکستان

سلامتی کونسل میں پاکستان کی سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور

  • رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے، عاصم افتخار احمد
شائع اپ ڈیٹ

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور کرلی۔ رپورٹ علاقائی بحرانوں اور موضوعاتی امور پر کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ یہ رپورٹ 2025 کے دوران سلامتی کونسل کی سرگرمیوں اور مصروفیات کا ایک جامع جائزہ پیش کرتی ہے۔

یہ رپورٹ بین الاقوامی امن و سلامتی کو درپیش عصری خطرات کے دائرۂ کار کا بھی احاطہ کرتی ہے جن میں جاری اور نئے ابھرتے تنازعات، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پیدا ہونے والے ہنگامی حالات اور بتدریج شدت اختیار کرتے ہوئے خطرات شامل ہیں۔

سفیر نے کہا کہ مسلسل جاری تنازعات اور بڑھتی کشیدگی جس نے بعض اوقات سیاسی تصفیوں کو آگے بڑھانے اور اجتماعی کارروائیوں کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا کے باوجود کونسل پائیدار امن و سلامتی کے حصول کے لیے استحکام کو فروغ دینے، امن کے عمل کی حمایت کرنے اور کثیر الجہتی تعاون کو تقویت دینے میں مرکزی کردار ادا کرتی رہی۔