کاروبار اور معیشت

سندھ ہائی کورٹ نے سیکیورٹی لیزنگ کارپوریشن کے خلاف منفی کارروائی سے روک دیا

  • اس وقت بقیہ تصفیے طے کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں، نوٹس
شائع اپ ڈیٹ

سیکیورٹی لیزنگ کارپوریشن لمیٹڈ (ایس ایل سی ایل) نے جمعہ کو اعلان کیا کہ سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقین کو کمپنی کے خلاف کوئی بھی منفی یا جبری کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔

اس بات کا اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کیا گیا۔

کارپوریشن کے مطابق ہم اس وقت بقیہ تصفیے (سیٹلمنٹ) طے کرنے کے آخری مرحلے میں ہیں۔ کچھ قرض دہندگان کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں جبکہ متعدد دیگر قرض دہندگان کے ساتھ مذاکرات آخری مراحل میں ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جلد ہی مزید معاہدے طے پا جائیں گے۔

ایس ایل سی ایل ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے جو 1995 میں ’میریل لنچ پیئرس فینر اینڈ اسمتھ انک کے تعاون سے قائم کی گئی تھی جو ایکویٹی اور بروکریج کے شعبے میں امریکہ کے اور دنیا کے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔