کھیل
ڈھاکہ اسٹیڈیم : بنگلہ دیشی قائم مقام صدر اور سابق سیکرٹری اطلاعات کرکٹ میچ دیکھنے پہنچ گئے
- سید انور محمود جو فورم آف انفارمیشن گروپ سیکرٹریز کے چیئرمین بھی ہیں نے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں قائم مقام صدر کے ہمراہ براہِ راست میچ دیکھا
بنگلہ دیش کے قائم مقام صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کی دعوت پر سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید انور محمود نے ڈھاکہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شرکت کی۔
سید انور محمود جو فورم آف انفارمیشن گروپ سیکرٹریز کے چیئرمین بھی ہیں نے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم (میرپور اسٹیڈیم) میں قائم مقام صدر کے ہمراہ براہِ راست میچ دیکھا۔
اس دعوت کو خیر سگالی کا جذبہ قرار دیتے ہوئے سید انور محمود نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے عوامی سطح پر رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس موقع پر سابق کرکٹ کپتان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چیئرمین تمیم اقبال نے بھی مہمانوں کی گیلری میں ان کے ساتھ میچ دیکھا۔