کاروبار اور معیشت

چینی کاروباری وفد کی ایف پی سی سی آئی آمد، مشترکہ سرمایہ کاری کے مواقعوں پر غور

  • چینی کمپنیوں اور پنجاب کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
شائع اپ ڈیٹ

چین کے 30 رکنی اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد نے رواں ہفتے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستانی کاروباری برادری کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دورے کے دوران چینی کمپنیوں اور پنجاب کے مختلف چیمبرز آف کامرس کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ اس کے علاوہ جوائنٹ وینچرز کے امکانات تلاش کرنے کے لیے بی ٹو بی ملاقاتیں بھی منعقد ہوئیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی، عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کو چین کے لیے مشرقِ وسطیٰ، افریقہ اور یورپ تک رسائی کا اسٹریٹیجک پل قرار دیتے ہوئے گوادر بندرگاہ کی اہمیت پر زور دیا۔ پاکستانی مندوبین نے چینی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کا فائدہ اٹھا کر میڈ ان پاکستان لیبل کے تحت یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

حکام نے پنجاب کی زرعی صلاحیتوں اور اسپیشل اکنامک زونز میں 10 سالہ ٹیکس چھوٹ کی ترغیبات کو بھی اجاگر کیا۔ چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اس دورے کو دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے باب کا آغاز قرار دیا۔