کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 717 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 717 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 062 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2315 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 7800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے کے اضافے سے 8525 روپے ہوگئی۔