دنیا

ایران کا امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کا الزام

  • امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں دو جہازوں کو نشانہ بنایا اور شہری علاقوں پر حملے کیے، ایران
شائع May 8, 2026 اپ ڈیٹ May 8, 2026 09:08am

ایران نے امریکا پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے آبنائے ہرمز میں دو جہازوں کو نشانہ بنایا اور شہری علاقوں پر حملے کیے۔ یہ بیان ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے جمعہ کی صبح جاری کیا۔

ایران کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے سرکاری میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا کہ امریکا نے ایرانی ساحلی حدود کے قریب جاسک سے آبنائے ہرمز کی جانب جانے والے ایک ایرانی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور جہاز کو بھی حملے کا نشانہ بنایا گیا جو اماراتی بندرگاہ فجیرہ کے قریب آبنائے ہرمز میں داخل ہو رہا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسی دوران بعض علاقائی ممالک کے تعاون سے بندر خمیر، سیریک اور جزیرہ قشم کے ساحلی شہری علاقوں پر فضائی حملے بھی کیے گئے۔