دنیا
علاقائی حملوں کی اطلاعات کے بعد یو اے ای کی پروازیں مسقط کی جانب موڑ دی گئیں، فلائٹ ریڈار24
- یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام "میزائل خطرے" کا جواب دے رہے تھے
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ راڈار24 کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب جانے والی متعدد پروازوں کو خطے میں مبینہ حملوں کی اطلاعات کے باعث مسقط کی طرف موڑ دیا جا رہا تھا۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام ”میزائل خطرے“ کا جواب دے رہے تھے۔
“فضائی دفاعی نظام اس وقت میزائل خطرے کا جواب دے رہے ہیں۔ براہِ کرم محفوظ مقام پر رہیں اور انتباہات اور تازہ معلومات کے لیے سرکاری چینلز کی پیروی کریں،“ یہ بات یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ایکس (X) پر جاری بیان میں کہی۔