دنیا

میزائل خطرے کے انتباہ کے بعد متحدہ عرب امارات نے صورتحال کو محفوظ قرار دے دیا

  • حکام کی جانب سے یہ پہلا انتباہ ہے جو اپریل کے اوائل کے بعد جاری کیا گیا ہے
شائع May 4, 2026 اپ ڈیٹ May 4, 2026 07:53pm

متحدہ عرب امارات کی حکام نے پیر کے روز رہائشیوں کے موبائل فونز پر ایک انتباہی پیغام جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر ممکنہ میزائل خطرے کے انتباہ کے بعد اب صورتحال محفوظ ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ شہری اپنی معمول کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں، تاہم انہیں ”چوکنا رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے“ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اس سے کم از کم آدھا گھنٹہ قبل، ایک فون الرٹ میں رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہونے اور مزید ہدایات کا انتظار کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

یہ اپریل کے اوائل کے بعد حکام کی جانب سے جاری کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا انتباہ تھا۔