کھیل
پی ایس ایل 11 کا فائنل کل، پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگزمین مد مقابل
- حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل کل پشاور زلمی اور حیدر آباد کنگزمین کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز کھیلے گئے ایلیمینیٹر ٹو میں حیدر آباد کنگزمین نے سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
دوسر جانب فائنل سے قبل حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
رپورٹس کے مطابق محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا کیونکہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی شق 2.21 کی خلاف ورزی کی جو ایسے رویے سے متعلق ہے جو کھیل کی ساکھ کو متاثر کرے۔
یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلیمینیٹر میچ کے دوران پیش آیا۔