کاروبار اور معیشت

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,300 روپے کا اضافہ

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 708 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 708 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1971 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار806 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2900 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 92 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 49 روپے ہوگئی۔