دنیا
ایران نے اپوزیشن گروپ سے تعلق کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی
- اس کے تعلقات جلا وطن اپوزیشن گروپ مجاہدینِ خلق اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی سے تھے، ایران
ایران نے ایک ایسے شخص کو پھانسی دے دی ہے جس پر الزام تھا کہ اس کے تعلقات جلا وطن اپوزیشن گروپ مجاہدینِ خلق اور اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسی سے تھے، عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان نے جمعرات کے روز رپورٹ کیا۔
میزان کے مطابق اس شخص کی شناخت سلطان علی شیرزادی فخر کے نام سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مجاہدینِ خلق کا رکن تھا اور اسے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کا مجرم قرار دیا گیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کی سزائے موت سپریم کورٹ نے برقرار رکھی تھی، اور تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس حکم پر عمل درآمد کیا گیا۔