دنیا

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی

  • مذکورہ شخص کی شناخت مہدی فرید کے نام سے کی گئی ہے
شائع April 22, 2026 اپ ڈیٹ April 22, 2026 12:59pm

ایران نے ایک ایسے شخص کو پھانسی دے دی ہے جس پر اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے اور حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام تھا۔ عدلیہ کے خبر رساں ادارے میزان نے بدھ کے روز یہ رپورٹ دی۔

میزان کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت مہدی فرید کے نام سے کی گئی ہے، جس نے ایک حساس ادارے کے سول ڈیفنس یونٹ میں کام کیا تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے اپنے عہدے اور رسائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے معلومات جمع کیں اور انہیں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کو منتقل کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہدی فرید کی سزائے موت کو سپریم کورٹ نے برقرار رکھا، اور تمام قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اسے نافذ کر دیا گیا۔