کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی، چاندی کے نرخ بھی گرگئے
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 766 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 98 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 27 ہزار779 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 34 روپے کی کمی سے 8 ہزار 324 روپے ہوگئی۔