کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 788 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 49 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 788 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 01 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 29 ہزار665 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار500 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 145 روپے کی کمی سے 8 ہزار 417 روپے ہوگئی۔