نیتن یاہو کا لبنان میں 10 روزہ جنگ بندی پر اتفاق
- کسی بھی امن معاہدے کے لیے حزب اللہ کا خاتمہ ضروری ہے، اسرائیلی وزیراعظم
اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے لبنان میں 10 روزہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن معاہدے کے اقدام کے لیے وقت حاصل کیا جا سکے۔
ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ کسی بھی امن معاہدے کے لیے حزب اللہ کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں موجود رہیں گی۔
نیتن یاہو کے مطابق یہ جنگ بندی اس لیے کی گئی ہے تاکہ امریکی ثالثی میں جاری امن کوششوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ خطے میں صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھنے اور ایران کی جوہری صلاحیتوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ پیش رفت خطے میں جاری کشیدگی میں کمی اور ممکنہ سفارتی حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔