دنیا

امریکی فوج کا مشرقی بحرالکاہل میں کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک

  • اس کارروائی میں امریکی فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا، امریکی فوج
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فوج نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک کشتی پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی سدرن کمانڈ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ کشتی نامزد دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال تھی، تاہم ان تنظیموں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی میں امریکی فوج کا کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا، جبکہ ہلاک ہونے والوں کو مرد منشیات دہشت گرد قرار دیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔