دنیا

اٹلی کا امن مذاکرات تیز کرنے، آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ

  • یہ ضروری ہے کہ ہم امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے کام جاری رکھیں، جارجیا میلونی
شائع April 14, 2026 اپ ڈیٹ April 14, 2026 03:40pm

اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کو آگے بڑھانا نہایت ضروری ہے، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں بھی جاری رہنی چاہئیں۔

انہوں نے شمالی اطالوی شہر ورونا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کے لیے کام جاری رکھیں اور ہر ممکن کوشش کریں تاکہ صورتحال کو مستحکم کیا جا سکے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولا جا سکے، جو ہمارے لیے نہ صرف ایندھن کی فراہمی بلکہ کھاد کی ترسیل کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔