دنیا

چین کا آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ جہازرانی کا مطالبہ

  • آبنائے ہرمز سامان اور توانائی کی عالمی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے، ترجمان
شائع اپ ڈیٹ

چین نے آبنائے ہرمز میں بلا رکاوٹ آمدورفت جاری رکھنے پر زور دیا ہے، یہ بیان اس کے ایک دن بعد سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس اہم آبی گزرگاہ کی ناکہ بندی کی دھمکی دی تھی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوئو جیاکُن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آبنائے ہرمز سامان اور توانائی کی عالمی تجارت کے لیے ایک اہم راستہ ہے، اور اس کی سلامتی، استحکام اور بلا رکاوٹ روانی کو برقرار رکھنا عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں ہے۔