دنیا

ایرانی عوام آزادی کیلئے تکلیف برداشت کرنے کو تیار ہیں، ٹرمپ کا دعوی

  • ایسی مواصلاتی گفتگو کو پکڑا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ براہِ کرم بمباری جاری رکھیں، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام آزادی کے لیے تکالیف برداشت کرنے کو تیار ہیں، اور کہا کہ امریکہ نے ایسی مواصلاتی گفتگو کو پکڑا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ براہِ کرم بمباری جاری رکھیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ آزادی حاصل کرنے کے لیے اس قسم کی تکلیف برداشت کرنے کو تیار ہوں گے۔ انہوں نے یہ بیان ایک دن قبل دیا، جب انہوں نے ایران کی قیادت کو امریکی مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں اس کے توانائی کے ڈھانچے اور پلوں کو تباہ کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔