پاکستان اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے پر زور، پاک چین امن منصوبے پر تبادلہ خیال
- دونوں رہنماؤں کا خلیج اور وسیع تر مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے، جس کے دوران دونوں فریقوں نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خلیج اور وسیع تر مشرق وسطیٰ کی تازہ پیش رفت پر خیالات کا تبادلہ کیا اور تناؤ کم کرنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
بات چیت میں خلیجی خطے اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاک-چین پانچ نکاتی اقدام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط اور برادرانہ قرار دیا اور آئندہ دنوں میں قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور مزید بگاڑ کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔