کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ، چاندی مستحکم
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 48 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4 ہزار 493 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں ہفتہ کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ چاندی کے نرخ مستحکم رہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 48 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 493 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 116 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 262 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 7 ہزار 454 روپے پر مستحکم رہی۔