مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے کی بڑی کمی
- عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ 110 ڈالر کی کمی کے بعد 4,455 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئے
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں گراوٹ کے باعث جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 11,000 روپے کی کمی کے بعد 468,262 روپے کی سطح پر آ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 9,430 روپے کم ہو کر 401,459 روپے پر بند ہوئی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 15,200 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 479,262 روپے تک پہنچ گئی تھی۔