کھیل

پاکستان سُپر لیگ 11 کا آفیشل ترانہ جاری

  • یہ ترانہ گزشتہ 10 سال کے دوران اس لیگ کے سفر کی عکاسی کرتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے پیپسی کے اشتراک سے ٹورنامنٹ کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے اپنا آفیشل ترانہ کھیلیں گے بیٹ پہ ریلیز کردیا۔

یہ ترانہ گزشتہ 10 سال کے دوران اس لیگ کے سفر کی عکاسی کرتا ہے، یہ لیگ اب پہلی بار 8 ٹیموں تک وسعت اختیار کررہی ہے، چونکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ملک بھر کے کرکٹ شائقین کا جنون بن چکی ہے، اس لیے ”کھیلیں گے بیٹ پہ“ اس ٹورنامنٹ کی کہانی بیان کرتا ہے جو اب پوری نسل کی رگوں میں دوڑ رہا ہے۔

پاکستان کے نامور میوزک آئیکون عاطف اسلم نے اس بینڈ کی قیادت کی جبکہ ان کے ساتھ صابری سسٹرز، انعم اور ثمن بھی شامل تھیں۔ ان کے ہمراہ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور دانیہ کنول نے بھی فن کا جادو جگایا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل-پی ایس ایل ہمیشہ سے عالمی معیار کی کرکٹ، ناقابلِ فراموش تفریح اور اپنے مداحوں کے بے مثال جنون کی علامت رہی ہے۔