دنیا

ورلڈ اکنامک فورم نے سعودی عرب میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا

  • ڈبلیو ای ایف کا عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے موضوع پر اجلاس 22 اور 23 اپریل کو جدہ میں منعقد ہونا تھا جسے علاقائی صورتحال کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیوای ایف) نے سعودی عرب میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والا اپنا اہم اجلاس ملتوی کر دیا ہے۔ سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے موضوع پر ہونے والا یہ اجلاس موجودہ علاقائی صورتحال اور پیش رفت کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم کا گلوبل کولابریشن اینڈ گروتھ اجلاس 22 اور 23 اپریل کو جدہ میں منعقد ہونا تھا، تاہم اب امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگی صورتحال کے باعث اسے فی الحال نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کا کہنا ہے کہ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ سعودی وزارتِ معیشت و منصوبہ بندی کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس ایونٹ کے لیے نئی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔